Posted by : Admin







                                                                                                            اسلام آباد : چیئرمین تھر کول پراجیکٹ

بورڈ ڈاکٹر ثمر مباک مند نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئندہ 2 ہفتوں میں رقم جاری نہ کی تو تھرکول کا منصوبہ تباہ ہوجائے گا۔ ڈاکٹر ثمر مباک مند نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود وزارت خزانہ پیسے جاری نہیں کر رہی اور وزیر خزانہ دو مرتبہ وقت دے کر ملنے سے انکار کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر ثمر مباک مند نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں گیس بن کر ضائع ہو رہی ہے اور جب یہ کام ختم ہو جائے گا تو مزید مشینری ناآنے پر پانی اس میں داخل جائے گا اور منصوبے پر تیار گیس مکمل ختم ہوجائے گی۔ انہوں مزید بتایا کہ منصوبے پر ایک ارب روپیہ لگ چکا ہے اور فوری طور پردو ارب روپے درکار ہیں ۔ ڈاکٹر ثمر مبارک کاکہنا تھا کہ رواں سال وزارت خزانہ نے ایک روپیہ جاری نہیں کیا۔

- Copyright © VOP - Keep Visiting Us for More Fun, News and Sports - Powered by Blogger - Designed by Rock Lord -