Archive for 12 May 2013

سیالکوٹ میں مردے ووٹ کاسٹ کرنے لگ گے،



نادرا کا کارنامہ ،،،،،دس سالہ مردے کا ووٹ بنا ڈالا ،،،،مردہ ووٹ کاسٹ بھی کر گیا ،،،،،،،
سیالکوٹ میں NA-110میں خواتین کے پولنگ سٹیشن نمبر 45میں دس سالہ پرانے مردے نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ،دلچسپ صورت حال اس وقت پیش آئی جب ایک خاتون اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئی تو لسٹ پر اس کی ماں سردار بیگم کی تصویر کے ساتھ ووٹ درج تھا جو کہ ووٹ بھی کاسٹ ہوچکا تھا ،شماریاتی کوڈ نمبر178120204میں سلسلہ نمبر 1 درج ووٹ کے متعلق جب متعلقہ پریذائڈنگ آفیسر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس خاتون کو خود دیکھا ہے ۔ڈاکٹر شمس جاوید نمائندہ دنیا نیوز سیالکوٹ



عام انتخابات: 136 پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 100 فیصد سے بھی زیادہ




ام انتخابات کے دوران ملک کے 136 پولنگ سٹیشننز پر ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ رجسٹرڈ ووٹوں سے بھی بڑھ گیا، پنجاب کے حلقہ این اے ایک سو ترانوے میں ووٹ ڈالنے کی شرح ایک سو تین فیصد رہی۔

غیر سرکاری تنظیم فیفن نے عام انتخابات کے حوالے سے دلچسپ اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ملک کے 136 سے زائد پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 100 فیصد سے بھی زائد رہا۔ 100 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ والے پولنگ سٹیشنز میں پنجاب کے 94، سندھ کے 20، خیبر پختونخوا کے 15 اور بلوچستان کے 4 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ فیفن کے مطابق ان حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد رجسٹرڈ ووٹوں سے کہیں زیادہ دیکھی گئی۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے بعد دھاندلیوں کے الزامات کوئی نئی بات نہیں مگر اس بار یہ آواز لاہور اور کراچی سے زیادہ اٹھ رہی ہے۔ فیفن کے چیف ایگزیکٹیو افسر مدثر رضوی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انتخاب کے دن کی دھاندلی کا مطلب ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ غلط لوگوں نے ڈالا ہے، جعلی ووٹ ڈالا گیا ہے یا انتخابی طریقہ کار کی پیروی کیے بغیر ووٹ کاسٹ کیا گیا ہے۔ اگر جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں تو انہیں پکڑنا انتہائی آسان ہے کیونکہ الیکشن کمیشن ہر ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیتا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ایک دن میں ان ووٹوں کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فیفن نے تقریباً چھ سو سے زائد پولنگ سٹیشنوں کو مانیٹر کیا جن میں سے آٹھ نو فیصد پولنگ سٹیشن ایسے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ٹرن آئوٹ رہا۔ اسی طرح کچھ حلقے ایسے ہیں جہاں کچھ پولنگ سٹیشن پر غیر معمولی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا اور اسی حلقے میں دوسرے پولنگ سٹیشن میں انتہائی کم ووٹ ڈالےگئے۔ واضع رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ شب کراچی کے علاقے تین تلوار میں دھرنا دیا گیا تھا۔ مظاہرین این اے 250 میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ لاہور کے علاقے غازی چوک میں گزشتہ روز سے دھرنا ابھی تک جاری ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے ٹیلیفونک خطاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر دھاندلی ہوئی تو پنجاب میں سونامی کہاں گیا۔ انہوں نے مظاہرین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ساتھیوں کو حکم کریں تو تین تلوار پر جمع لوگوں کو تلواروں سے چھلنی کر دیں۔

ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا حامی ہوں ،دایاں بازو اور فوج آڑے نہیں آئیں گے،بھارت کا دورہ کرکے خوشی ہو گی:نواز شریف


مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ آئند پاکستان کی سرزمین بھار ت کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور نہ ہی ممبئی جیسے واقعات کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی جائیگی ، کارگل جیسے واقعات بھی نہیں دہرائے جائیں گے بلکہ بھارت سے دوستی اور امن کیلئے کوشش کی جائے گی اور اسے پسندیدہ ملک بھی قرار دیا جائے گا جس میں فوج یا دائیں بازو کی قوتیں حائل نہیں ہو نگی ۔ بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ بھارت کی دعوت سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ بھارت کا دورہ کرنے پر خوشی ہو گی ۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سے بات کی ہے اور ان کی نیک خواہشات پر ان کا ممنون ہوں ۔ ہم ملیں گے ، امن اور جنوبی ایشیاءکی ترقی کیلئے آگے قدم بڑھائیں گے۔بھارت کومو سٹ فیورٹ نیشن(پسندیدہ ملک )قرار دینے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے اور تجارت بڑھانے کے حق میںہوں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ معیشت اورتجارت میرے پسندیدہ سبجیکٹ ہیں ، انتظار کریں اور دیکھیں ...ہم بولڈ اقتصادی پالیسیوں کے ساتھ آئیں گے۔

- Copyright © VOP - Keep Visiting Us for More Fun, News and Sports - Powered by Blogger - Designed by Rock Lord -