Posted by : Admin


مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ آئند پاکستان کی سرزمین بھار ت کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور نہ ہی ممبئی جیسے واقعات کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی جائیگی ، کارگل جیسے واقعات بھی نہیں دہرائے جائیں گے بلکہ بھارت سے دوستی اور امن کیلئے کوشش کی جائے گی اور اسے پسندیدہ ملک بھی قرار دیا جائے گا جس میں فوج یا دائیں بازو کی قوتیں حائل نہیں ہو نگی ۔ بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ بھارت کی دعوت سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ بھارت کا دورہ کرنے پر خوشی ہو گی ۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سے بات کی ہے اور ان کی نیک خواہشات پر ان کا ممنون ہوں ۔ ہم ملیں گے ، امن اور جنوبی ایشیاءکی ترقی کیلئے آگے قدم بڑھائیں گے۔بھارت کومو سٹ فیورٹ نیشن(پسندیدہ ملک )قرار دینے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے اور تجارت بڑھانے کے حق میںہوں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ معیشت اورتجارت میرے پسندیدہ سبجیکٹ ہیں ، انتظار کریں اور دیکھیں ...ہم بولڈ اقتصادی پالیسیوں کے ساتھ آئیں گے۔

- Copyright © VOP - Keep Visiting Us for More Fun, News and Sports - Powered by Blogger - Designed by Rock Lord -