Posted by : Admin





واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر سے ملاقات کی ہے جس میں عافیہ کے مقدمے کے متعدد پہلوؤں اور ان کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی وکیل نے شیری رحمن کو ان کے مقدمے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر شیری رحمن نے ٹینا فوسٹر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ سمیت تمام پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکا میں مقیم کوئی پاکستانی اپنے حقوق سے محروم نہیں ہوگا۔
شیری رحمن نے بتایا کہ واشنگٹن میں مقیم پاکستانی سفارت خانہ اور ہوسٹن میں قائم پاکستانی قونصلیٹ اس جیل کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جہاں ڈاکٹر عافیہ کو رکھا گیا ہے۔
پاکستانی سفیر  نے کہا کہ انہوں نے جیل حکام سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مناسب طبی امداد فراہم کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں خود بھی عافیہ صدیقی سے ملاقات کروں گی اور عافیہ کو اس کے گھر والوں سے رابطہ کرانے کی بھی کوشش کروں گی۔

- Copyright © VOP - Keep Visiting Us for More Fun, News and Sports - Powered by Blogger - Designed by Rock Lord -