Archive for 29 January 2012

لاہور میں حافظ قرآن بچہ تشدد کے بعد قتل،3روز بعد لاش برآمد




لاہور: غازی آباد کے علاقے میں حافظ قرآن بچے کو مدرسے کے قاری نے مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے معلم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غازی آباد کا رہائشی چودہ سالہ عمر تین روز قبل گھر سے مدرسے گیا لیکن واپس نہ آیا۔ ورثاء نے تلاش شروع کی لیکن کوئی خبر نہ ملی۔
تین روز بعد مدرسے کے عقب سے عمر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ عمر کو اس کے معلم قاری محمود نے قتل کیا۔

دوسری جانب مدرسے کے قاری محمود کا کہنا ہے کہ عمر چار سال سے اس سے حفظ قرآن کی تعلیم لے رہا تھا۔
اس نے عمر کو قتل نہیں کیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قاری محمود کو حراست میں لے لیا ہے

- Copyright © VOP - Keep Visiting Us for More Fun, News and Sports - Powered by Blogger - Designed by Rock Lord -